لاہور(پی این آئی)مریم نواز کی نیب لاہور میں پیشی پر ہنگامہ کرنے کے الزام میں مریم نواز سمیت 300 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کی پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کا مقدمہ مریم نواز سمیت دیگر قائدین اور 300 کارکنان کے خلاف درج کرادیا۔نمائندہ
اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ چوہنگ تھانے میں نیب کی مدعیت میں مریم نواز سمیت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں زخمی پولیس اہلکاروں کا ذکر بھی کیا گیا جبکہ مقدمے میں نیب دفتر پر حملے، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں