وزیر اعظم عمران خان کا راوی پروجیکٹ کا افتتاح، ن لیگ کریڈٹ لینے آن پہنچی ، منصوبے سے متعلق ایسا اعلان کر دیا سن کر سب کو حیران رہ گئے

اسلام آباد (پی این آئی )ن لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ جس کا گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے افتتاح کیا تھا، وہ 6 سال قبل 2014 میں ان کی حکومت نے شروع کیا تھا۔روزنامہ جنگ کے مطابق پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہکہ ن لیگ کی حکومت ختم ہو جا نے کے بعد

نیب نے مشاورتی کنٹریکٹ کے بارے میں تحقیقات کی لیکن کسی غلط کاری کا انکشاف نہیں ہوا ۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ سرکاری نہیں بلکہ نجی سرمایہ کاری سے مکمل ہو گا ۔دوسری جانب پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبہ میگا پروجیکٹ کے تسلسل کا حصہ تھا منصوبے کے لئے 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close