سرکاری ملازمین کی عیاشی ختم، موج میلے کا وقت اب گزر گیا، نیا حکم جاری

لاہور: (پی این آئی)سرکاری ملازمین کی عیاشی ختم، موج میلے کا وقت اب گزر گیا، نیا حکم جاری، حکومت پنجاب نے بروز منگل مورخہ 11 اگست 2020ء سے تمام سرکاری ملازمین کی دفاتر میں حاضری لازمی قرار دے دی ہے۔اس سلسلے میں سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری

پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ صوبائی انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور پنجاب بھر میں تعینات ڈپٹی کمشنرز کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا گیا گیا ہے۔ مراسلے میں ہدایات دی گئی ہیں کہ گیارہ اگست سے دفاتر تمام سٹاف کے ہمراہ فنکشنل کئے جائیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کوویڈ 19 کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ ماسک کا استعمال اور ہاتھوں کو صاف کرنے کے لئے سینی ٹائزر کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close