لاہور(پی این آئی):مریم نواز کی نیب لاہور میں پیشی، ن لیگی کارکنوں پر پولیس کا لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ، متعدد خواتین کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، لیگی رہنما مریم نواز کی نیب لاہور آفس میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان مشتعل ہوگئے۔ پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ کارکنوں نے بیرئیر توڑنے کی بھی
کوشش کی، لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی، پولیس نے خواتین سمیت کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ مریم نواز کی نیب لاہور آفس پیشی پر لیگی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد متحرک رہی، رائیونڈ سے بڑے قافلے کی صورت میں نیب آفس آمد پرکارکن پر جوش دکھائی دیئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں