اسلام آباد(پی این آئی):اسلام آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، پاکستان کے بڑے ائر پورٹس ٹھیکے پر دینے کا معاملہ، وفاقی کابینہ آج غور کرے گی، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی
کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی ، سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔کابینہ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے مارگلہ روڈپرتجاوزات کیخلاف آپریشن سےمتعلق بریفنگ دیں گے۔ کابینہ نےمارگلہ روڈ پر موجود تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت دی تھی، اسلام آبادکےمضافات میں قبضہ مافیا کیخلاف اقدامات پرآئی جی بریفنگ دیں گے۔ پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ ہوگی اورکابینہ پائلٹس کے لائسنس معطلی میں توسیع کا فیصلہ کرے گی۔اجلاس میں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹرز کی تشکیل نو بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو چھوٹ دینے سے متعلق فیصلہ ہوگا جبکہ چاروں صوبوں کےفورتھ شیڈول میں شامل افرادسے متعلق وزارت داخلہ بریفنگ دیگی۔ کابینہ چیئرمین این آئی آر سی کے کنٹریکٹ میں دوسری توسیع کی منظوری دے گی ۔ کابینہ اجلاس میں پاک ارب ریفائنری لمیٹڈ کے سی ای او کی تقرری بھی شامل ہے ، کابینہ کمیٹی برائے انرجی کے 30 جولائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ۔وفاقی کابینہ ای سی سی کے 28 جولائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں