اسپیکر نے بات کرنے کا موقع نہ دیا تو ایم ایم اے کے ارکان نے ایسے احتجاج کیا جیسے پہلے کبھی نہیں ہوا، اسپیکر نے اسے ایوان کی توہین قرار دے دیا

اسلام آ باد ( پی این آئی)اسپیکر نے بات کرنے کا موقع نہ دیا تو ایم ایم اے کے ارکان نے ایسے احتجاج کیا جیسے پہلے کبھی نہیں ہوا، اسپیکر نے اسے ایوان کی توہین قرار دے دیا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کو بات کرنے کا موقع نہ دینے پر ایم ایم اے ( جے یو آئی ) کے اراکین قومی

اسمبلی نے انوکھا احتجا ج کیا۔مولانا اسعد محمود سمیت ایم ایم اے کے اراکین ایوان کے بجائے اسپیکر گیلری میں بیٹھ گئے۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ یہ ایوان کی توہین ہے‘ اس کی اجازت نہیں دے سکتا جبکہ وقفہ سوالات ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلز پارٹی نے بھی احتجاج کیا ۔پیر کو جے یوآئی کے ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی بجائے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتجاجاً مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے ہیں۔تحریک انصاف کے چیپ وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ میں جے یوآئی کے ارکان کو مناکر ایوان میں لاتا ہوں۔اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کیلئے موخر کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close