کن کن سرکاری افسران کو قبل از وقت ریٹائر کرنے کا فیصلہ ہو گیا؟ فہرست کی تیاری مکمل ہو گئی

اسلام آ باد(پی این آئی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈ ائریکٹ ر یٹائرمنٹ پالیسی کے تحت 20سال سروس مکمل کر نے والےگریڈ 16کے 77 ملازمین کی فہرست تیارکرلی ہے۔یہ فہرست ر یٹائرمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جا ئے گی۔مقامی اخبارکے مطابق گریڈ 16کے 20سال سروس مکمل کر نیوالے ملازمین شامل ہیں، فہرست

سیکشن افسر ایڈمن ٹو محمد ندیم مجاہد نے تیار کی ہے۔متاثرہ ملازمین نے بتایاہے کہ مذکورہ سیکشن افسر بھی بنیادی طور پر آفس سپرٹنڈنٹ ہیں لیکن انہوں نے اپنا نام اس فہرست میں شامل نہیں کیا۔اخباری ذ رائع کے مطابق جو اس پالیسی کی زد میں آ سکتے ہیں ان میں غلام مرتضیٰ ، عبد الحمید شیخ اور قاضی تنویر احمد شامل ہیں۔ان اہل کاروں کو قبل از وقت ر یٹائرکیاجائے گاجن کی سروس کے دوران تین اے سی آر اوسط درجے کی ہیں یا وہ ترقی کیلئے دو مرتبہ سپرسیڈہوئے یا ان پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت ہوا ہو یا ان کا طر ز عمل قابل اطمینان نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close