مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے اور سعودی عرب کو دوٹوک الفاظ میں تنبیہہ کرنے پر سعودی حکمرانوں نے شاہ محمود قریشی کی قربانی مانگ لی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی رضوان رضی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔رضوان رضی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ” ذرائع کے مطابق، سعودی عرب نے شاہ محمود قریشی کی قربانی مانگی ہے۔ اب دیکھیں

شاہ صاحب کی دوبارہ قربانی ہوتی ہے یا معافی ملتی ہے”خیال رہے کہ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کشمیر کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے کردار پر سوالات اٹھائے تھے ۔ وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد ظاہری طور پر تو کچھ بھی نہیں ہورہا لیکن اندرون خانہ بہت کچھ چل رہا ہے۔؎پاکستانی حکام کو سعودی حکومت کی ناراضی کی فکر ستارہی ہے یہی وجہ ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے چیئرمین علماء پاکستان کونسل علامہ طاہر اشرفی بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں