مریم نواز نیب میں کس طرح پیش ہوں گی؟ کارکنان اور پارٹی رہنمائوں کو پیغام بھجوا دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے گیارہ اگست کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے گیارہ اگست کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے قومی احتساب

بیورو( نیب)کی جانب سے طلبی کے نوٹس پر خود پیش ہونے کا فیصلہ کیا ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نیب کی جانب سے اراضی کیس کی تحقیقات کیلئے 11اگست کو طلبی کے نوٹس کے بعد اپنے والد سمیت خاندان کے دیگر افراد ، پارٹی کی سینئر قیادت اور وکلاء سے تفصیلی مشاورت کی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز خود نیب کے سامنے پیش ہوں گی ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے قافلے میں جاتی امرا ء رائیونڈ سے نیب آفس ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی ۔مریم نواز کی نیب دفتر میں موجودگی تک رہنما اور کارکنان نیب کے دفتر کے باہر موجود رہیں گے اور ان کی واپسی پر جاتی امراء تک ساتھ آئیں گے ۔نیب نے مریم نواز کو 11 اگست کو دن 11 بجے طلب کیا ہوا ہے ،نیب مریم نواز سی200 کنال اراضی کے حوالے تحقیقات کر رہا ہے اور انہیں تمام دستاویزات ساتھ لانے کے لئے کہا گیا ہے ۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کو تمام دستاویزات گیارہاگست کو ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق رائیونڈاراضی کیس میں مریم نوازکے بعد نوازشریف اوردادی شمیم بیگم کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔مریم نوازپر رائیونڈ میں خلاف قانون اراضی سستے داموں خریدنے کا الزام ہے۔ نیب نیمریم نوازسے ایک ہزار440کنال اراضی پرجواب طلب کررکھا ہے۔ نائب صدر ن لیگ سے پوچھا گیا ہیکہ زمین خریدنے کیلئیرقم کہاں سے آئی۔ اراضی کی خریداری پرکتنا ٹیکس اورکتنی ڈیوٹی دی۔ایک ہزار400کنال میں سیاگرکوئی زمین فروخت کی گئی تواسکی تفصیلات بھی فراہم کریں۔بتایا جائے حاصل کی گئی زمین کس مقصد کیلییاستعمال کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگرملز کیس بھی عدالت میں زیر سماعت ہے اور وہ اس میں ضمانت پر رہا ہیں۔ نیب کا موقف ہے کہ ن لیگی رہنما نے چوہدری شوگر ملز کے جعلی اکاونٹس چلانے میں اہم کردار ادا کیا اور نیب ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی کارروائی کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔مریم نواز ایون فیلڈ(لندن فلیٹس) ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں اور انہیں 7 سال قید کی سزا دی گئی مگر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی سزا معطل کر رکھی ہے۔حکومت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے اور ان کا پاسپورٹ بھی لاہور ہائی کورٹ کے پاس جمع ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close