سکول کھول دیئے جائیں مگر۔۔۔طبی ماہرین نے بڑا مشورہ دیدیا

لاہور (پی این آئی) طبی ماہرین نے اسکولز کھولنے سے قبل سٹاف کے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دے دیا۔ سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر قیصرسجادنے کہا کہ سکول اور ریسٹورانٹس کھولنے سے پہلے ورکرز، سٹاف کا اینٹی باڈی ٹیسٹ کروایا جائے توسب کو فائدہ ہوگا،یہ ٹیسٹ زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے۔انہو ں نے نجی

ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکول کھولنے سے پہلے سٹاف کے اینٹی باڈی ٹیسٹ کروائے جائیں، بطور ڈاکٹر ہمارا کام ہے کہ بتائیں احتیاط کریں، ہم نے تجویز دی کہ ریسٹورانٹس ہوٹلز کھولیں لیکن احتیاط کریں اس کا سب کو فائدہ ہوگا۔بہتر ہوگا کہ ریسٹورانٹ کھلتا ہے چاہیے کہ ورکرز کا اینٹی باڈیز ٹیسٹ کروالیں ، اسی طرح سکولوں میں بھی اینٹی باڈیز ٹیسٹ کروا لیں جو کہ بہت سستا بھی ہے، اس سے بہت فائدہ ہوگا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا پیک 9 سے 13جون تک تھی، 11جون کو لاہور میں 1106مریض تھے، پنجاب کا مرکز لاہور تھا ۔ باقی شہروں میں بی مریض تھے۔اس کے بعد آہستہ آہستہ کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی۔ جس وقت ہمیں معلوم ہے کہ اب بہتر ہے تو ہم نے بازار کھولنے کی بات کی، مویشی منڈیاں بھی اسی لیے کھولی ہم پر تنقید بھی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ تاجربرادری کو چاہیے کہ حکومت کے تعاون کرے، احتیاطی تدابیر اپنائیں، کووڈ چلا نہیں گیا، کووڈ تو ہے، لیکن کیسز کم ہوئے ہیں۔ واضح رہے ملک بھر میں کورونا صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی کاروباری سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئیں۔پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان، گلگت، آزادکشمیرحکومت نے کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔ ریسٹورانٹ کھولنے اور ان آؤٹ سروس کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ ہوٹلز اور ریسٹورانٹ کے اوقات کار رات 10بجے تک ہوں گے۔ اسی طرح اسپورٹس، دکانیں، حجام ، بیوٹی پارلرز بھی کھول دیے گئے۔ تعلیمی اداروں اور شادی ہالز کو 15ستمبر کو کھولا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں