پشاور (پی این آئی) مارچ سے اب تک پہلی بار خیبرپختونخوا میں ایک دن میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی، محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا کے 63نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 79مریض صحتیاب ہوگئے، گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ محکمے کے
مطابق صوبے کورونا سے اب تک 34,755مریض متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 1231مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 31,691مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔صوبے میں کورونا کے ایکٹو کیسز صرف 1,833 رہ گئے ہیں۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید 539 کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار660 تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 539 نئے کیسز اورمزید 15 اموات ہوئیں۔ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار660 تک جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 6097 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک میں ایکٹیوکیسز کی تعداد 17 ہزار 799 ہے، ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار764 ہوگئی۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 849، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار477، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 34692 ، بلوچستان میں تعداد 11906 ہو گئی، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15261، آزاد جموں وکشمیر 2141، گلگت میں 2334 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار495 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 47 ہزار 584 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ملک بھرکے اسپتالوں میں 149 مریض وینٹی لیٹرپرہیں، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔ اس وقت 1 ہزار357 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں