سرکاری شعبے کی 394 اسامیوں کا اشتہار، بڑے شہر کے لیے ایک کا بھی کوٹہ نہیں، کیوں؟ مسئلہ اٹھا دیا گیا، کوٹے کی تفصیلات طلب کر لی گئیں

کراچی(پی این آئی)سرکاری شعبے کی 394 اسامیوں کا اشتہار، بڑے شہر کے لیے ایک کا بھی کوٹہ نہیں، کیوں؟ مسئلہ اٹھا دیا گیا، کوٹے کی تفصیلات طلب کر لی گئیں،کراچی پورٹ ٹرسٹ c کی 394 اسامیوں میں کراچی ڈومیسائل کے لیے ایک اسامی بھی نہیں ہے۔گزشتہ روز کے پی ٹی نے کراچی پورٹ پر

394 اسامیوں کے لیے اشتہار دیا، جس میں کراچی کا ڈومیسائل رکھنے والوں کے لیے ایک اسامی بھی نہیں ہے۔تنازع کھڑا ہونے پر وزارت میری ٹائم نے نوٹس لے لیا اور کے پی ٹی سے ملازمین کے کوٹے کی تفصیلات طلب کرلیں۔وزارت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ کے پی ٹی نے کوٹے کا اندازہ کیسے لگایا؟کے پی ٹی حکام کے مطابق ادارے میں سندھ اربن ڈومیسائل کے افراد پہلے ہی زیادہ ہیں، سندھ اربن کا 7 فیصد کوٹا ہے لیکن بھرتیاں 60 فیصد ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close