کراچی میں سستے گھروں کی تعمیر کا معاملہ، وزیر اعظم کے 12 اگست کے دورے میں زیر غور آئے گا، اہم فیصلے کی توقع

کراچی (پی این آئی)کراچی میں سستے گھروں کی تعمیر کا معاملہ، وزیر اعظم کے 12 اگست کے دورے میں زیر غور آئے گا، اہم فیصلے کی توقع۔وزیراعظم عمران خان 12 اگست کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم ایک روزہ دورے میں گورنر سندھ عمران

اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔اس کے علاوہ دورہ کراچی پر وزیراعظم ارکان اسمبلی اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران مختلف معاملات کے علاوہ کراچی میں سستے گھروں کی تعمیر کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا۔ذرائع کے مطابق اس دوران وزیراعظم شجرکاری مہم کے تحت کراچی میں پودا بھی لگائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close