مجھے شیو بنانے کیلیے بلیڈ تک میسرنہیں، ناخن بڑھ گئے ہیں متعدد بار نیل کٹر کاتقاضہ کیا لیکن نہیں دیا گیا، عدالت میں عزیر بلوچ نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا شکوہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)مجھے شیو بنانے کیلیے بلیڈ تک میسرنہیں، ناخن بڑھ گئے ہیں متعدد بار نیل کٹر کاتقاضہ کیا لیکن نہیں دیا گیا، عدالت میں عزیر بلوچ نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا شکوہ کر دیا،انسداد دہشتگردی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا شکوہ کر

دیا،ارشد پپو قتل کیس میں وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث عزیر بلوچ پر فردجرم عائد نہ ہو سکی ۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف 5 مقدمات کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران عزیر بلوچ نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کاشکوہ کردیا۔عزیر بلوچ نے کہاکہ مجھے شیوبنانے کیلیے بلیڈتک میسرنہیں،مانگنے پر بھی نہیں دیاجاتا،ناخن بڑھ گئے ہیں متعدد بار نیل کٹر کاتقاضہ کیا لیکن نہیں دیا گیا، عزیر بلوچ نے استدعا کی کہ مجھے بلیڈاورنیل کٹر سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ارشد پپو قتل کیس میں وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث عزیر بلوچ پر فردجرم عائد نہ ہو سکی ،عدالت نے سماعت26اگست تک ملتوی کردی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close