اسلام آباد(پی این آئی)آرمی چیف کو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، اہم فیصلے کر لیے گئے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈی
جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف کو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کو سراہا اور ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے آئی ایس آئی کے کردار کی تعریف کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں