لاہور ہائیکورٹ نے سیشن ججوں، ایڈیشنل سیشن ججوں اور سینئر سول ججوں کے تبادلے کر دیئے، کون کہاں گیا؟ جانیئے

لاہور (پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سیشن ججوں، ایڈیشنل سیشن ججوں اور سینئر سول ججوں کے تبادلے کر دیئے، کون کہاں گیا؟ جانیئے۔ لاہور ہائی کورٹ نے 2 سیشن جج ، 4 ایڈیشنل سیشن جج اور 2 سینئر سول ججوں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ,جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے

سیشن ججوں میں قیصر نذیر بٹ کو او ایس ڈی لاہور لگا دیا گیا ہے جبکہ ارم ایاز کا کنزیومر کورٹ لاہور سے تبادلہ کر کے ملتان سے ساہیوال تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ خصوصی فرائض کی انجام دہی کے لیے ایڈیشنل سیشن ججوں میں محمد یونس عزیز کو لاہور ، امجد علی شاہ کو لاہور ، محمد ریاض کو لاہور اور محمد اسحاق عاشر کو بھی لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح سینئر سول ججوں کو بھی خصوصی فرائض دیئے گئے ہیں ان میں ثقیب عمران قمر کو لاہور اور ہدایت اللہ شاہ کو بھی لاہور فرائض سر انجام دینے کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close