بچوں کے لئے بڑی خوشخبری، لاہور چڑیا گھر، لاہور سفاری زو اور جلو پارک چڑیا گھر کھولنے کی تاریخ آ گئی، مزے بھئی مزے

لاہور(پی این آئی)بچوں کے لئے بڑی خوشخبری، لاہور چڑیا گھر، لاہور سفاری زو اور جلو پارک چڑیا گھر کھولنے کی تاریخ آ گئی، مزے بھئی مزے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ملک میں کرونا وائرس لاک ڈاون کے خاتمہ کے اعلان کے بعد لاہور چڑیا گھر، لاہور سفاری زو اور جلو پارک چڑیا گھر کو بروز منگل 11

اگست سے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چڑیا گھر کی سیر کیلئے حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیزپر عمل درآمد کیا جائے گا۔ چڑیا گھرکے اوقات کارحسب سابق صبح نو بجے سے غروب آفتاب تک ہو ں گے۔ انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر میں کسی بھی جگہ پر زیادہ رش نہ ہو اس کے لیے ملازمین کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close