عثمان بزدار کی پریس کانفرنس کے دوران فیاض الحسن چوہان نے نیب کے حوالے سے سرگوشی کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے کیا کہا؟ ڈائس پر رکھے میڈیا کے مائکس میں یہ بات ریکارڈ ہوگئی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(پی این آئی )شجرکاری مہم کے آغاز پر سردار عثمان بزدار میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک صحافی نے ان سے نیب کے حوالے سے سوال پوچھا ۔ ابھی صحافی کا سوال مکمل بھی نہیں ہوا تھا کہ ان کے پہلو میں کھڑے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے

آنکھ مسلنے کا بہانہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے کان میں سرگوشی کی اور انہیں کہا ” نیب کے خلاف نہیں بولنا”فیاض الحسن چوہان نے تو اپنے تئیں وزیر اعلیٰ کے کان میں سرگوشی کی تھی لیکن ڈائس پر رکھے میڈیا کے مائکس میں یہ بات ریکارڈ ہوگئی اور اب ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close