بارش کی وجہ سے بند کورنگی کازوے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، بدترین ٹریفک جام سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

کراچی(پی این آئی)بارش کی وجہ سے بند کورنگی کازوے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، بدترین ٹریفک جام سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔موسلا دھاربارشوں کے بعد بند کیے گئے کورنگی کازوے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا

گیا،جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر صبح ہی سے شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آرہا ہے۔موسلادھار بارشوں کے باعث قیوم آباد سے کورنگی ندی سے آنے اورجانے والے روڈ پرکئی فٹ پانی جمع ہےجس کی وجہ سے جام صادق پل پر ٹریفک بری طرح جام ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبورہیں۔کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بھی بدترین ٹریفک جام ہے، قیوم آباد، کورنگی کازوے ، بروکس چورنگی،بلال چورنگی اوراطراف میں بری طرح ٹریفک جام ہے،ٹرالرزاور ٹینکرزکے علاوہ دیگرگاڑیاں ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کازوے روڈ پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا دباو بڑھ گیا ہے جس کے باعث شہریوں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔دوسری جانب ایم اے جناح روڈ،گارڈن، پریڈی میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں،آئی آئی چندرگر روڈ پر بھی ٹریفک جام ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں