ریڑھی لگانے کے بھی پیسے ،میں گھر میں والدین اور 4بہنوں کا واحد کفیل ہوں ،وارڈن کے ستائے نوجوان نے احتجاجاً ریڑی کو آگ لگا دی

اسلام آباد (پی این آئی)رائیونڈ کے بھٹی چوک پر ریڑھی بان نے ٹریفک وارڈن سے تنگ آکر اپنی ریڑھی کو آگ لگا دی۔ ریڑھی بان نوجوان نے الزام لگایا ہے کہ ٹریفک وارڈن ریڑھی لگانے کے پیسے طلب کر تا ہے۔ انکار پر مختلف طریقوں سے تنگ کرتا ہے ۔

میں گھر میں والدین اور چار بہنوں کا واحد کفیل ہوں اور اس ریڑھی پر دال چاول لگا کر بڑی مشکل سے گھر چلارہا تھا ۔ وارڈن پورے چوک میں صرف مجھے ہی تنگ کرتا ہے جس سے تنگ آکر احتجاجاً یہ انتہائی اقدام کیا ہے ۔ نوجوان نے حکام بالا سے صورتحال کانوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close