لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری، کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری، کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا۔سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کردیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے، سندھ کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں کے تحت اعلامیہ جاری کردیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کی

جانب سے کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار کااعلان کیاگیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے 6 روز تمام کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی ،سندھ میں کاروباری اوقات بھی صبح 6 سے رات 8 بجے تک ہوں گے ،ہفتے کے روز سندھ میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے تک ہو سکیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینما،تھیٹرز ،ہوٹلزاورریسٹورنٹس پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں ،بیوٹی پارلرز،جم اورکھیل کے میدانوں پر بھی عائد پابندیاں ختم کردی گئیں،تمام کھیلوں کے میدانوں میں مشروط سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے،شائقین کے بغیرکھیلوں کے ٹورنامنٹس کاانعقاد کیاجاسکے گا۔سندھ حکومت نے کہاہے کہ شادی ہالز اوراسکولز15ستمبر تک بند رہیں گے جبکہ سیاحتی مقامات پرپابندیاں بھی ختم کردی گئیں،ٹورازم اورہوٹلز میں رہائش کی اجازت دے دی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں