لاہور(پی این آئی)خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کی نااہلی کیلئے عدالت عظمیٰ میں درخواستیں دائر کر دی گئیں۔خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کی نااہلی کیلئے عدالت عظمیٰ سے رجوع کر لیا گیا. سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا .احسن عابد نے مخدوم
برادران کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے. درخواست گذار نے موقف میں کہا ہے کہ مخدوم خسرو بختیار نے این اے 177 رحیم یار خان اور مخدوم ہاشم جواں بخت نے پی پی 259 رحیم یار خان سے انتخاب میں کامیابی حاصل کی ,دونوں بھائیوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور انہیں ظاہر نہیں کیا .خسرو بختیار وفاقی وزیر اور ان کے بھائی مخدوم ہاشم جواں بخت صوبائی وزیر ہیں. نیب ملتان کو ان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دی, نیب کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا .عدالت نے نیب کو قانون کے مطابق زیرالتواء درخواست کا تین ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا. نیب ملتان نے انکوائری اب مزید کارروائی کے لیے نیب لاہور بھجوادی ہے, انکوائری کی پیش رفت بارے آگاہ نہیں کیا جارہا, دونوں بھائیوں کے اثاثے ایک سو ارب سے زائد ہیں، خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت صادق اور امین نہیں رہے لہذاعدالت سےا ستدعا ہے کہ مخدوم برادران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے اور نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم بھی دے ,خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کو آئین کے آرٹیکل 63کے تحت نااہل قرار دینے کا حکم دیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں