پیپلز پارٹی سوگ میں ڈوب گئی، پارٹی عظیم سیاستدان سے محروم ،سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر انتقال کر گئے

لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق سینئر منسٹر پنجاب اور سابق وفاقی وزیر ملک مشتاق احمد اعوان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ آج بروز منگل ڈبلیو بلاک فیز تھری ڈی ایچ اے کی جامعہ مسجد میں سہ پہر ساڑھے

تین بجے ادا کی جائے گی۔ ان کی وفات سے پاکستان پیپلز پارٹی عظیم سیاستدان سے محروم ہو گئی، ان کی پارٹی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پاکستان پیپلز پارٹی رہنمائوں کی طرف سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک مشتاق اعوان پارٹی کا اثاثہ تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close