پنجاب میں محکمہ زراعت سو رہا ہے، کپاس کی فصل پر کون کونسی بیماریوں نے حملہ کر دیا؟ کپاس کی کتنی کم پیداوار ہو گی؟ تفصیل جانیئے

لاہور: (پی این آئی)پنجاب میں محکمہ زراعت سو رہا ہے، کپاس کی فصل پر کون کونسی بیماریوں نے حملہ کر دیا؟ کپاس کی کتنی کم پیداوار ہو گی؟ پنجاب بھر میں کپاس کی فصل پر مختلف بیماریوں کا حملہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے فصل متاثر ہونے پر پیدوار میں بھی نمایاں کمی امکان ہونے پر کاشتکار

پریشان ہیں۔محکمہ زراعت نے پنجاب میں کپاس کی کاشت کا ہدف 40 لاکھ ایکڑ رقبہ مقرر کیا تاہم 38 لاکھ 33 ہزار ایکڑ رقبے پر ہی کپاس کی جا سکی جس کی وجہ سے کپاس کا پیدواری ہدف 75 لاکھ گانٹھ سے کم کر کے 60 لاکھ بیلز کر دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود کپاس کی فصل پرسفید مکھی اور تیلے کے بعد گلابی سنڈی کا حملہ شدت اختیار کر گیا ہے جس سے کپاس کی فصل متاثر ہونے پر کاشتکاروں کی اکثریت محکمہ زراعت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔محکمہ زراعت کے حکام کا کہنا ہے کہ کپاس کی فصل پر مختلف بیماریوں کے حملے سے پودے کی نشوونما رکنے کیساتھ پتے کے سوکھنے جیسے مسائل آ رہے ہیں اسی لیے کاشتکار فصل کو زیادہ سے زیادہ پانی لگائیں اور شام کے اوقات میں فرنس ائل ملا کر سپرے کریں۔کپاس کی فصل پر بیماریوں کے حملوں کے باوجود محکمہ زراعت نے تا حال اگاہی مہم بھی شروع نہیں کی جس کی وجہ سے فصل کے حوالے سے کاشتکاروں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close