لاہور(پی این آئی):مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ احتساب بیورو کے سابق چیئرمین کی بیٹی سے طے پاگیا، منگنی کی تقریب جلد ہو گی، تیاریاں شروع، سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ سینیٹر سیف الرحمن کی بیٹی سے طے پاگیا ہے۔نجی ٹی وی نیوز کے ذرائع
کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ سینیٹر سیف الرحمن کی بیٹی سے طے پایا ہے.خاندانی ذرایع نے رشتہ طے ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ منگنی کی باضابطہ تقریب چند روز بعد منعقد ہوگی.سینیٹر سیف الرحمن قومی احتساب بیورو کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی اپنی قیادت کے خلاف کرپشن کے مقدمات بنانے کے حوالے سے بھی سیف الرحمن کو مورد الزام ٹھہراتی ہے۔ علاوہ ازیں وہ سیاسی مخالفین پر تشدد اور مقدمات بنانے کے الزامات میں بھی مطلوب ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں