مسجد میں گانے کی شوٹنگ، بلال سعید اور صبا قمر کیساتھ کیا کرنا چاہئے ؟ اقرار الحسن نےمشورہ دیدیا

لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن اقرار الحسن نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کے معاملے پر بلال سعید اور صبا قمر کی غلطی کو معاف کردیں۔اقرار الحسن نے بلال سعید کی جانب سے جاری کیا گیا ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ” ‫میری گذارش ہے کہ بلال سعید اور صباء قمر کی

اس وضاحت اور معذرت کو قبول کر لینا چاہئیے۔ پاکستان جیسے حساس مذہبی معاشرے میں مساجد میں شادی کی ویڈیو گرافی کی اجازت پر نظرِ ثانی کی بھی ضرورت ہے۔ میرے دوست بلال نے معذرت کر کے میری نظر میں اپنا احترام اور پیار بڑھا لیا ہے۔سلامت رہیں۔”دوسری جانب گلوکار بلال سعید نے اپنے ویڈیو پیغام میں قوم سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ بحیثیت مسلمان وہ مسجد کا تقدس پامال کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے، ان کی جس ویڈیو پر تنقید کی جارہی ہے وہ دراصل فوٹو شوٹ کیلئے ایک سین تھا ۔بلال سعید نے وضاحت کی کہ مسجد میں نہ تو گانا بجانا ہوا اور نہ ہی ڈانس کیا گیا ، لیکن وہ پھر بھی اللہ کے حضور معافی کے طلبگار ہیں۔خیال رہے کہ گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے لاہور کی تاریخی جامع مسجد وزیر خان میں اپنے نئے گانے “قبول” کی شوٹنگ کی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے، اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے بھی دونوں فنکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close