استعفوں کی لائن لگ گئی، ایک اور اہم شخصیت نے وزیراعظم سے ملاقات میں استعفیٰ دینے اعلان کر دیا ، وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) ایک اور اہم شخصیت کا استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا، چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ لکھ کررکھ لیا ہے اور وزیراعظم سے ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے، وزیراعظم عمران خان سے پیر یا منگل کو ملاقات کروں گا

اور اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کروں گا۔انہون نے کہا کہ کرپشن پربات کی تو منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور وزارت صنعت و پیداوار کے حکام میرے مخالف ہوگئے اور مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے الزامات لگائے گئے۔ چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا تھا کہ میں بیرون ملک سے پاکستان میں بہتری لانے کے لیے آیا، میری ایک پہچان ہے اور اپنے اوپر ایسے الزامات نہیں لگنے دوں گا، میرے پاس کرپشن روکنے کے ایگزیکٹو اختیارات نہیں تو بہتر ہے کہ مستعفیٰ ہوجاؤں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے انکشاف کیا تھاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کروڑوں روپے کی چوریاں ہوتی ہیں، مہنگے داموں خریداری کی جاتی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کرپشن کا گڑھ ہے اور اس میں حکومتی شخصیات بھی ملوث ہیں جو ان پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہیں۔دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے مزید اہم شخصیات کے استعفے آنے والے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی ارشد شریف نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے مزید اہم شخصیات کے استعفے آنے والے ہیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو صاحب ملک کے مالی معاملات دیکھتے ہیں اور جو پیٹرولیم کی قیمتوں کے حوالے سے خبروں میں رہتے ہیں، ان کے استعفے آ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا بھی عہدے سے مستعفیٰ ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر پاکستان آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری تندہی اورایمانداری سے کام کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close