اسلام آباد(پی این آئی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر ولکان بوزکر پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، کشمیر پر بات چیت کے لیے اہم موقع۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر ولکان بوزکر پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال
کیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ اقوام متحدہ کے اہداف کے تین بنیادی ستونوں امن و استحکام ، ترقی اور انسانی حقوق سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔جنرل اسمبلی کے صدر، وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کا دورہ دوسرے امور کے علاوہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں میں پاکستان کے مضبوط اور بنیادی تعاون خاص طور پر دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن کارروائیوں میں ہمارے تعاون کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ولکان بازکر ترکی کے پہلے باشندے ہیں جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ جنرل اسمبلی کے تاریخی اور اہم اجلاس کی صدارت کریں گے کیونکہ اقوام متحدہ رواں سال اپنا 75 واں یوم تاسیس منارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں