آئی ایم ایف کے عالمی ایجنڈے پر تینوں بڑی جماعتیں ایک ہیں، وزیر اعظم مرغی کی گردن پر بیٹھ کر مریخ پر جانے کا خواب دیکھتے ہیں، سراج الحق نے تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کو رگڑا لگا دیا

الام آباد(پی این آئی)آئی ایم ایف کے عالمی ایجنڈے پر تینوں بڑی جماعتیں ایک ہیں، وزیر اعظم مرغی کی گردن پر بیٹھ کر مریخ پر جانے کا خواب دیکھتے ہیں، سراج الحق نے تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کو رگڑا لگا دیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مانگنے اور رونے کی بجائے اپنے آپ کو

طاقتور بنائیں، ہر شخص معصوم ہے جس پر الزام ثابت نہ ہوجائے، جتنے بھی فیصلے ہورہے ہیں وہ غیر منتخب لوگ کر رہے ہیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کے عالمی ایجنڈے پر تینوں بڑی جماعتیں ایک ہیں، وزیر اعظم مرغی کی گردن پر بیٹھ کر مریخ پر جانے کا خواب دیکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے طیب اردوان نے حال ہی میں 23 ارب ڈالر قرض واپس کیا ہے۔ جس ملک کی معیشت تباہ ہوجائے، اس کا جغرافیہ بھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔امیر جماعات اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے خود اعتراف کیا کہ ملک میں مافیاز کی حکومت ہے، مافیاز نے پی آئی اے، واپڈا کو تباہ کیا، دو دن قبل حکومت نے ایک بل پاس کیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ حکومت اس بل کو پاس کروانے میں کامیاب نہیں ہوگی، لیکن پتہ چلا کہ یہ بل آئی ایم ایف کی ہدایت پر تھا، اس بل کو تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے سپورٹ کیا، جو ہماری قوم کے لیے اچھا نہیں، ہم اس میں کبھی بھی ساتھ نہیں دیں گے۔سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ تاجر حضرات کی وجہ سے بیروزگاروں کو روزگار ملتا ہے، جس ملک میں تاجر خوشحال نہ ہو وہ ملک نہیں چل سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے راستے میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو وہ تاجر برادری ہے۔انھوں نے کہا کہ ترک وزیراعظم نے دو روز قبل قرض ادا کرکے اپنے ملک کو قرض فری ملک بنایا۔انھوں نے کہا کہ اسمبلی میں گالیوں کے علاوہ کوئی چیز نہیں، اسمبلی میں بیٹھتے ہوئے شرم آتی ہے، انسان مریخ کی طرف جارہاہے اور ہمارے حکمران ایک دوسرے کو ذلیل کرنے کے لیے نئے الفاظ ایجاد کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close