لاہور(پی این آئی)صبا قمر اور بلال سعید کی ویڈیو، مینیجر اوقاف کی نوکری داؤ پر لگ گئی، ایکشن لے لیا گیا؟ صوبے کی بڑی سیاسی شخصیت نے ذمہ داران کی گرفتاری کا عندیہ ددے دیا۔مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کے معاملے پر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کی ہدایت پر مینیجر اوقاف
کو معطل کردیا گیا۔محکمہ اوقات کے مطابق مینیجر اشتیاق احمد نے غیر قانونی طور پر مسجد میں شوٹنگ کی اجازت دی تھی، مینیجر اشتیاق احمد کو ڈائریکٹر انکوائری کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والے ابھی تک آزاد کیوں ہیں؟ افسوس ہے کہ اس کی اجازت دینے والوں بھی پکڑ کر جیل میں نہیں ڈالا گیا۔رہنما مسلم لیگ ق کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کو گرفتار کریں تاکہ آئندہ کوئی مسجد کا تقدس پامال کرنے کی جسارت نہ کرے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مسجد میں ناچ گانا شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، مسجد میں ناچ گانے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں