لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 25 سے 30 فیصد اضافے کی تجویز تین ہفتوں کے لیے مسترد کردی، کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے نان اے سی بسوں کے کرایوں میں اضافے سے روک دیا۔تفصیلات کےمطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے حکومت کو پنجاب بھرمیں ٹرانسپورٹ
کےکرایوں میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی، محکمہ ٹرانسپورٹ نے نان اے سی بسوں کے کرایوں 25سے 30 فیصد اضافے کی تجویز دی تھی۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرائے بڑھانے کی تجویز دی تھی،حکام کے مطابق ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی استدعا پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے یہ معاملہ کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 4 کلومیٹر تک کاکرایہ 30 فیصد، 4 سے 8کلومیٹر تک کا کرایہ 25 فیصد، 8 سے14 کلومیٹر تک 26 فیصد اور14 سے 22 کلومیٹر تک 26 اعشاریہ ایک فیصد جبکہ22 سے30 کلومیٹر تک 25 اعشاریہ نو فیصد کرایہ بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی تاہم پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 25 سے 30 فیصد اضافے کی تجویز تین ہفتوں کے لیے مسترد کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں