دادو میں سیلابی ریلے سے تباہی، محکمہ موسمیات نے سیلابی ریلا آنے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی تھی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ذمہ داری محکمہ موسمیات پر ڈال دی

کراچی(پی این آئی)دادو میں سیلابی ریلے سے تباہی، محکمہ موسمیات نے سیلابی ریلا آنے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی تھی، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ذمہ داری محکمہ موسمیات پر ڈال دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دادو میں بارش سے تباہی محکمہ موسمیات پر ڈال دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا

ہے کہ محکمہ موسمیات نے سیلابی ریلا آنے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔سیہون میں سیلابی صورت حال کے جائزے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلابی ریلے سے جوہی کے ایف پی بند میں تین مقامات پر شگاف پڑے ہیں،کاچھو میں سیلابی ریلا آنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کوئی اطلاع نہیں دی تھی، محکمہ موسمیات کو چاہیے تھا کہ کاچھو میں طوفانی بارشوں کے حوالے سے مکمل اطلاع کرتے، بروقت اطلاع ہوتی تو ہماری انتظامیہ الرٹ ہوتی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں دیگرصوبوں سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں، سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کے عمل کو جاری رکھیں گے، کورونا وائرس سے احتیاط لازمی ہے، ماسک پہننا لازمی ہے لیکن لوگ نہیں پہنتے، اگرلوگ احتیاط نہیں کریں گے توپھر سے لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، حضرت لعل شہباز قلندر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار کو ایس او پیز کے تحت جلد کھولیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close