اسلام آباد(پی این آئی)شجر کاری مہم، ایک دن میں 35 لاکھ پودے لگائے گئے، اقدامات نہ کیے تو ملک کے کئی علاقے ریگستان بن جائیں گے، جہاں کوئی خالی جگہ دیکھیں وہاں درخت لگائیں، وزیر اعظم کا افتتاحی تقریب سے خطاب۔ملک بھرمیں آج “ون ڈے پلانٹیشن ڈرائیو” کا آغازہوگیا،ایک دن میں 35 لاکھ پودے لگانے
کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پودا لگا کر شجر کاری مہم 2020 کا افتتاح کر دیا۔ اس ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اقدامات نہ کیے تو ملک کے کئی علاقے ریگستان بن جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹائیگر فورس نے ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگائے یہ پاکستان میں ریکارڈ ہے، یہ ہم سب کی ذمے داری ہے کہ ملک کو ہرا کرنے کی پوری کوشش کریں اور جہاں کوئی خالی جگہ دیکھیں وہاں درخت لگائیں۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، درخت لگانا آنے والی نسلوں کیلئے جہاد کا درجہ رکھتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکی جنگ جیتنی ہے، ہم نےاپنے ملک کوصاف کرنا ہے، دریاؤں کا براحال ہے، ہم نےشہروں میں خالی جگہ نہیں چھوڑنی،درخت لگانے ہیں۔کورونا ایس او پیز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ پر اگر رش ہے تو ہم نے فیس ماسک ضرور پہننا ہے۔ پاکستان میں احتیاط کے باعث کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، لوگوں نے کورونا کیخلاف جہاد کر کے ملک کو موذی وائرس سے محفوظ بنانے میں کردار ادا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں