سبحان اللہ امریکی سیاح دائرہ اسلام میں داخل امام کعبہ کے ہاتھوں اسلام قبول

اسلام آباد(پی این آئی) امریکی سیاح اسٹیو نے مکہ مکرمہ میں امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا ،امریکی سیاح اسٹیو نے مکہ مکرمہ میں شیخ السدیس سے ملاقات کی اور کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ امریکی سیاح نے

مسلمان ہو جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ السدیس اور دیگر کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اسلامی تعلیمات کا درس دیا اور میرا دل ایمان کیلئے کھول دیا۔دوسری جانب امام کعبہ شیخ السدیس کا کہنا ہے کہ اسٹیو کے ذہن پر دائمی اثرات در اصل اسلام کی پاکیزگی اور یہ اللہ تعالی کی وحدانیت کی عمدہ تعلیمات تھی۔ اسٹیو، جو میامی میں سیاحت کے شعبے میں کام کرتا ہے قریبی دوستوں کے ہمراہ سعودی شہر ابھا کے سیاحتی دورے پر تھا جہاں شیخ السدیس بھی اسی مقام پر موجود تھے۔امام کعبہ کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ ان کے پڑوس میں ایک امریکی سیاح رہ رہا ہے جس سے انھوں نے ملاقات کی اور آب زمزم ،کھجوریں اور سعودی کافی بطور تحفہ دیئے۔امام کعبہ کے مترجم المطافی کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسلامی تعلیمات کے بارے میں کتابیں پڑھتے رہتے ہیں،اسٹیو نے کہا کہ انصاف پسندی ، رواداری ، ہمدردی اور رحم کی اسلامی تعلیمات نے انہیں بہت متاثر کیا جس کے باعث انہوں نے اسلام قبول کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close