پارٹی رکنیت سے ہاتھ دھونے والی عظمیٰ کاردار کیساتھ عثمان بزدار کا ایسا سلوک کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے

لاہور(پی این آئی) سکیورٹی اہلکاروں نے عظمیٰ کاردار کو وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے ہمراہ اسٹیج پر کھڑا ہونے سے روکدیا ، عظمیٰ کاردار سکیورٹی اہلکاروںسے بحث کرنے کے بعد وہاں سے واپسی چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار شادمان کے پارک میں ٹائیگر فورس ڈے کی مناسبت سے پودا لگانے کیلئے پہنچے تو قیادت کے خلاف بیان بازی کے باعث پارٹی رکنیت سے ہاتھ دھونے والی عظمیٰ کاردار بھی مرکزی دروازے سے چل کر پودا لگانے والے مقام تک ان کے ہمراہ پہنچیں تاہم وزیر اعلیٰ نے انہیں مکمل نظر انداز کیا ۔بعدازاں وزیرا علیٰ عثمان بزدار جب میڈیا سے گفتگو کرنے لگے تو عظمیٰ کاردار نے اسٹیج پر ساتھ کھڑا ہونے کی کوشش کی تاہم وزیر اعلیٰ کی سکیورٹی نے انہیں پیچھے ہٹا دیا جس پر عظمیٰ کاردار بحث کرتی رہیں اور ناکامی پر وہاں سے واپس روانہ ہو گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close