11 اگست کو نیب کی طلبی، مریم نواز پیش ہوں گی یا نہیں؟ وکیلوں سے مشورے کے بعد اہم فیصلہ کر لیا گیا؟

لاہور(پی این آئی)11 اگست کو نیب کی طلبی، مریم نواز پیش ہوں گی یا نہیں؟ وکیلوں سے مشورے کے بعد اہم فیصلہ کر لیا گیا؟پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرایع نے بتایا کہ مریم نواز نیب کے سامنے پیش ہوں گی، نیب کے سامنے پیشی کا فیصلہ

وکلا، اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔پارٹی ذرایع کے مطابق مریم نواز قافلے کی صورت جاتی امرا سے نیب آفس ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی، اس سلسلے میں لیگی کارکنوں کو منگل کی صبح 9 بجے جاتی امرا پہنچنے کی ہدایت کی جائے گی، لیگی رہنما اور کارکنان گاڑیوں کے قافلے میں مریم نواز کے ہمراہ نیب دفتر جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close