اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان لائے بغیر نواز شریف کے خلاف مقدمات کی کارروائی چلائی جائے، فواد چوہدری نے عدالتوں کو سائنس ٹیکنالوجی کے استعمال کا زبردست آئیڈیا دے دیا۔ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے۔سماجی رابطے
کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاکہ کل احتساب عدالت آصف زرداری کو بذریعہ ویڈیو لنک چارج کرنے جا رہی ہے۔ عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات میں ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی جارہی۔ ان کیخلاف مقدمات کو فوری طور پر شروع کرنا چاہئے اور نوازشریف ویڈیو لنک سے شامل ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں