لاہور(پی این آئی)35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف، پاکستان میں یورپی یونین کی خاتون سفیر نے وزیر اعظم کی شجر کاری مہم کا حصہ بننے ا علان کر دیا۔پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینرا نے وزیراعظم عمران خان کی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا
کہنا ہے کہ اتوار سے ہماری تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع ہورہی ہے، ہر شہری اس میں حصہ لے۔ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی، وزراء، وزرائے اعلیٰ اور ٹائیگر فورس سے اس مہم میں بھرپور طریقہ سے حصہ لینے کیلئے کہا ہے۔ ایک روز میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے، تاہم ہم کوشش کریں گے کہ اس سے بھی زیادہ پودے لگائے جائیں۔وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں کل شجر کاری کی زبردست مہم کا حصہ بنوں گی۔انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی شجر کاری مہم کا منصوبہ ماحول ہی نہیں بلکہ انفرادی طور پر بہتر ثابت ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں