پی ٹی آئی کے لیڈر نے اپوزیشن کو “آل کرپٹ” کا نام دے دیا، کہا عمران خان کے خلاف اپنی چوری چھپانے کے لیے متحد ہو چکے ہیں

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کے لیڈر نے اپوزیشن کو “آل کرپٹ” کا نام دے دیا، کہا عمران خان کے خلاف اپنی چوری چھپانے کے لیے متحد ہو چکے ہیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لیے آل کرپٹ اپنی چوری بچانے کے لیے ایک ہوچکے ہیں۔شہباز گل نے رانا ثنا

اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خوف میں مبتلا ان لوگوں کی نظر جواب دے چکی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ انہیں اپنے انجام اور منفی چیزوں کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔شہباز گل نے کہا کہ باریاں لگا کر ملک لوٹنے والے آج ایک دوسرے کا دفاع کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے سی پیک کو پیچھے کر دیا ہے۔راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کشمیر پر باتوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا، عرب ممالک کے ساتھ تعلقات بھی درست سمت میں نہیں جارہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close