وزیر اعلیٰ سندھ کی تاحیات نااہلی کا کیس، سندھ ہائی کورٹ نے فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی، نوٹس جاری کر دیئے

کراچی (پی این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ کی تاحیات نااہلی کا کیس، سندھ ہائی کورٹ نے فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی، نوٹس جاری کر دیئے۔سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلی سندھ کو تاحیات نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے 27 اگست کو جواب طلب

کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعلی سندھ کو تاحیات نااہل قرار دینے کے لیے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کے 2 مئی 2013 کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا، نااہلی کے باوجود مراد علی شاہ نے جامشورو سے ضمنی الیکشن لڑا،مراد علی شاہ نے 2013 اور 2018 کا الیکشن غلط لڑاوزیراعلی سندھ کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے 27 اگست کو جواب طلب کرلیا، درخواست میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، الیکشن کمیشن پاکستان چیف سیکرٹری سندھ، صوبائی الیکشن کمشنر و دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close