بلوچستان, شدید بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی آگئی، 21 اضلاع متاثر، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق، پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے کا پل بہہ گیا

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان شدید بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی آگئی، 21 اضلاع متاثر، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق، پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے کا پل بہہ گیا۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جن سے صوبے کے21 اضلاع

متاثرہوئے ہیں۔ جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے کا پل بہہ گیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں طوفانی بارش اور سیلاب سے تباہی آ گئی. ندی نالوں میں شدید طغیانی کے باعث جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے.پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے کا پل بہہ گیا. قلات، لسبیلا،آواران اور پنجگور میں بھی ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے،حب کے قریب ریلے میں پھنسے سات سیاحوں کو نکال لیا گیا۔دوسری طرف سیلابی پانی سے بی بی نانی پل میں شگاف پڑ گیا. کوئٹہ کا سندھ پنجاب سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، برساتی ریلے سے بی بی نانی کے مقام پر پل مین شگاف پڑ گیا.شگاف پڑنے سے پل کاایک حصہ مکمل تباہ ہو گیا. سندھ پنجاب کی کوئٹہ کیلئے شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ ڈیرہ بگٹی میں مختلف علاقوں میں 4 سے 5 فٹ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔ انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ ڈیرہ بگٹی میں سیلابی ریلے میں سانپ نے ایک شخص کو کاٹ لیا جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سیلابی ریلے میں لوگوں کا سامان اور کھانے پینے کی اشیاء بہہ کر تباہ ہوگئی۔خضدار کے علاقے مولا میں سیر کےلئے جانےو الے 100 افراد کو بحفاظت نکال لیاگیاہے۔ بولان میں بی بی نانی کے پل اورکوسٹل ہائی وے پرروڈ کو نقصان پہنچاہے۔درہ بولان میں اونچے درجےکا سیلاب ہے اور کرتہ کےعلاقےمیں کچھ لوگ پھنسےہوئےہیں۔جن کو نکالنےکرنے کےلئے امدادی کاروائیاں جاری ہے.بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے ماہی گیروں کی گہرے سمندر، برساتی نالوں، سیاحتی مقامات اور نالوں کے قریب شہریوں کی آمدو رفت پر پابندی عائد کردی۔محکمہ موسمیات نے موجودہ بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا الرٹ جاری کیا ہے ۔ بارشیںقلات،خضدار،لسبیلہ،آواران،پنجگور، کیچ اورگوادر میں ہونے کا امکان ہے ۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کے لئے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔وزاعلی کے زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں بارشوں اورسیلاب سے پیداہونےوالی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم کیاجارہاہے ، کسی بھی ہنگامی صورت حال نمٹنے کےلئے پاک فوج الرٹ کردیاگیاہے۔دوسری طرف سندھ میں حالیہ بارشوں سے نائی گج ڈیم کو شدید نقصان پہنچا ہے، فیلڈ پروٹیکشن بند میں شگاف پڑ گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں حالیہ عرصے کے دوران ہونے والی بارشوں سے نائی گج ڈیم کوشدیدنقصان ہے۔ ڈیم کے فلڈپروٹیکشن بندمیں شگاف پڑگیا۔ شگاف پڑنے سے ضلع دادو کے 12دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دادو کے 12 دیہات اور نائی گج ڈیم کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد پاک فوج امدادی کارروائیوں کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہے۔ آرمی انجینئرز،موٹربوٹس،میڈیکل ٹیمیں امدادکیلئےپہنچی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close