کراچی شہر میں بیروت دھماکے جیسا خطرناک کیمیائی مواد کہاں کہاں ہے؟ انتظامیہ نے تلاش شروع کر دی

کراچی(پی این آئی)کراچی شہر میں بیروت دھماکے جیسا خطرناک کیمیائی مواد کہاں کہاں ہے؟ انتظامیہ نے تلاش شروع کر دی۔بیروت میں دھماکوں کے نتیجے ہونے والی تباہی کےبعد امونییم نائٹریٹ کی موجودگی کے بارے میں کراچی انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہے ۔اس سلسلہ میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز

کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں امونییم نائٹریٹ اور دیگر خطرناک کیمیکلز کے ذخیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو تنبیہ کریں کہ اگر کسی کے پاس امونییم نائٹریٹ سمیت کسی بھی قسم کا خطرناک کیمیکل کا ذخیرہ موجود ہے تو ورہ فوری انتظامیہ کو آگاہ کرے۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو تحریر کئے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے وہ خطرناک کیمیکل ذخیرہ رکھنے والی کمپنی فیکٹری یا صنعت کا نام اس کے مالک کا نام ذخیرہ کی مقدار ،نوعیت ، ذخیرہ رکھنے کا دورانیہ اور اس کے خطرہ سے بچاؤ کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close