مریم نواز نے بڑے بڑے وکیل بلا لیئے، لندن میں والد اور بھائیوں سے بھی رابطہ کر لیا، نیب میں پیشی کی تیاری شروع کر دی

لاہور (پی این آئی)مریم نواز نے بڑے بڑے وکیل بلا لیئے، لندن میں والد اور بھائیوں سے بھی رابطہ کر لیا، نیب میں پیشی کی تیاری شروع کر دی۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس پر اپنے وکلاء سے مشاورت شروع کر دی، لندن میں موجود والد اور بھائیوں سے بھی

مشاورت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کے خود پیش ہونے اور وکلاء کے ذریعے جواب بھجوانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے ۔وکلاء کا موقف ہے کہ نیب اس سے قبل نصرت شہباز سمیت شریف خاندان کی دیگر خواتین کے طلبی کے نوٹس معطل کر چکا ہے، نیب نے خواتین کو طلب کرنے کی بجائے وکیل کے ذریعے جوابات اور دستاویزات طلب کی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close