چین کو بھی ن لیگی حکومت کی رفتار یاد آنے لگی، چینی سفیر نے شہبا زشریف سے ملاقات میں کن کامو ں کی تعریف کر دی؟

اسلام آباد(پی این آئی)چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اپنے دور میں سی پیک پر بہترین رفتار اور جذبے سے کام کیا، غیرمعمولی رفتار سے سی پیک منصوبوں اور پنجاب میں ترقی کے لئے کام کیا، پاکستان چین دوستی، سی پیک اور دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ کے لئے (ن) لیگ کی کاوشوں

کی قدر کرتے ہیں،کمیونسٹ پارٹی چین اور پاکستان مسلم لیگ (ن)میں روابط میں اضافہ خوش آئند ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہبازشریف نے چینی سفارت خانے کا دورہ کر کے چین کے پاکستان میں سفیر یاو جنگ سے تفصیلی ملاقات کی۔سفارت خانے آمد پر شہبازشریف کا استقبال چینی سفیر یاو جنگ نے دیگر حکام کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا پاکستان اور چین دو بااعتماد سٹرٹیٹجک کوآپریٹو شراکت دار، آئرن برادرز اور امن وترقی کے پیامبر ہیں،صدر شی جن پنگ نے خطے اور عالمی امن کے لئے مثالی انداز اپنایا ہے، چینی عوام کو ایسی قابل قیادت ملنا خوش قسمتی ہے،سی پیک گیم چینجر اور فیٹ چینجر منصوبہ ہے جو خطے کی غربت ختم کرنے میں اہم ہے،کورونا وبا کے بعد معاشی بحالی میں سی پیک اور پاک چین معاشی تعاون کلیدی اہمیت رکھتا ہے،خوش قسمتی ہے کہ چین جیسا اچھا ہمسایہ اور بااعتماد دوست پاکستان کو میسرآیا۔شہبازشریف نے کہا،افغانستان میں قیام امن کے لئے چین کی دوراندیشی کی پالیسی اور تعاون خوش آئند ہے،کورونا وبا سے چین نے مثالی انداز میں جنگ کی، پاکستان کی مدد پر چین کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں،دونوں ممالک کی دوستی، سٹرٹیجک کوآپریٹو شراکت داری خطے اور دنیا میں امن واستحکام اور انصاف کے توازن کے لئے اہم ہے۔ اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اپنے دور میں سی پیک پر بہترین رفتار اور جذبے سے کام کیا، آپ نے غیرمعمولی رفتار سے سی پیک منصوبوں اور پنجاب میں ترقی کے لئے کام کیا، پاکستان چین دوستی، سی پیک اور دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ کے لئے آپ کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں،کمیونسٹ پارٹی چین اور پاکستان مسلم لیگ (ن)میں روابط میں اضافہ خوش آئند ہے۔چین کے سفیر یاو جنگ نے شہبازشریف کی سفارت خانے آمد پر شکریہ ادا کیا، خیرسگالی کے جذبات کا اظہار شہبازشریف کا پارٹی اور عوام کی جانب سے صدر شی جنگ پنگ، چینی قائدین اور عوام کے لئے نیک تمناوں کا اظہار۔شہباز شریف نے چین کے سفیر یاو جنگ کی پاک چین دوستی کو مزید مظبوط بنانے کے لئے کوششوں اور متحرک کردار کو سراہاچین کے سفیر یا جنگ نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کی اقوام کے درمیان تعاون کا منصوبہ ہے۔ ہم پاکستان مسلم لیگ (ن)سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس کی حمایت کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے چین پاکستان دوستی کے لیے شہباز شریف کی کوششوں کو بھی سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close