چیئرمین نیب اور موجودہ حکومت ن لیگ کی مرضی سے نہیں بنے، دونوں کب تک رہیں گے؟نامور سیاستدان نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیراعجاز الحق نےکہا ہے کہ چیئرمین نیب اور موجودہ حکومت ن لیگ کی مرضی سے نہیں بنے، یہ کسی اور کی مرضی سے بنے ہیں اور اس وقت تک رہیں گےجب تک لانےوالےچاہیں گے،جانبدار الیکشن کمیشن اور نیب کی موجودگی میں شفاف الیکشن کی توقع نہیں،اپوزیشن

جماعتوں کےاتحادسےحکومت کیلئےکسی قسم کاکوئی خطرہ نہیں،ہراپوزیشن جماعت این آر او حاصل کرنے کے چکر میں ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی عرب کے بارے میں دیا گیا بیان انتہائی افسوسناک ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ نیب چیئرمین کسی اور کی مرضی سے بنے ہیں ،یہ اُس وقت تک رہیں گے جب تک انہیں لانےوالےچاہیں گےتاہم میرااپناخیال ہےکہ نیب چیئر مین حکومت اوراپوزیشن کی مرضی سےبنناچاہیے۔انہوں نےکہاکہ اپوزیشن نظریے کی بجائےمفادات کی سیاست کررہی ہے،ہراے پی سی کےبعدسیاسی جماعتوں کےلیڈروں نےاین آراولیا،ہر اپوزیشن جماعت این آر او حاصل کرنےکےچکرمیں ہے،موجودہ اے پی سی بھی کسی این آر او پراختتام پذیرہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کےعوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے،ہر خرابی کو ٹھیک کرنے اور عوام کو مشکل سے نکالنے کے لیے فوج کو آگے آنا پڑتا ہے ،موجودہ حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،دو سال میں عوام کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوا، ایسا محوس ہوتا ہے کہ حکومت کی کہیں بھی رٹ موجود نہیں، چینی اور آٹے پر بنائے گئے کمیشن کے نتائج آپ کے سامنے ہیں۔اعجاز الحق نے کہا کہ سعودی عرب سے دیرینہ تعلقات ہیں وزیر خارجہ کا بیان غیر سنجیدہ تھا، خطے میں نئے اتحاد اور گروپ بندیاں جاری ہیں،او آئی سی کے کردار سے مایوسی ہوئی لیکن ہمیں دنیا سے تعلقات کو درست سمت میں لیکر چلنا چاہیے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی عرب کے بارے میں دیا گیا بیان انتہائی افسوسناک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close