عمران خان میری سننتے تو آج حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہوتی، فواد چوہدری نے وزیراعظم کو کیا مشورہ دیا تھا جو مانا نہیں گیا؟ وفاقی وزیر نے خود ہی بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) عمران خان میری سننتے تو آج حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہوتی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم عمران خان میری بات سنتے تو حکومت کی کارکردگی بہتر ہوتی۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ

میں نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کو کہہ کر بی آر ٹی منصوبہ کو ختم کریں، ہر بندہ اٹھ کر ہمیں اس کا طعنہ مارنا شروع کر دیتا ہے۔مزید بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پشاور بی آر ٹی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، ہم اسے میڈیا کے سامنے درست طریقے سے پیش نہیں کر سکے۔ علاوہ ازیں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے چھوٹی فنڈنگ سے پارٹی کا آغاز کیا، آج تک سب کو پتہ ہے کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کہاں سے آتی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کے بارے کسی کو علم نہیں ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو منانے ایک خفیہ طریقہ ہے جسے سب سے شیئر نہیں کیا جا سکتا۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان ان سے عموماََ ناراض ہوتے نہیں ہیں، لیکن اگر وہ ناراض ہو جائیں تو وہ ان کو منا لیتے ہیں، منانے کے طریقے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو منانے ایک خفیہ طریقہ ہے جسے سب سے شیئر نہیں کیا جا سکتا۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ڈانٹ ڈپٹ بہت کم پڑتی ہے کیونکہ میرے معاملے میں وزیراعظم کافی صبر سے کام لیتے ہیں، ایسا اس لیے ہوتا کہ کیونکہ شاید وزیراعظم بھی سمجھ گئے ہیں کہ میری عادت اسی طرح کی ہے اس لیے وہ مجھے نہیں ڈانٹتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں