غیر یقینی اور مشکل ترین حالات میں پاکستانی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ۔۔ عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نےخوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستانی ریٹنگ کو مستحکم قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ تنزلی کا شکار ہونے سے بچ گئی ہے جبکہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کا مثبت قرار دے دیا ہے۔ اس بات

کی تصدیق وزارت خزانہ نے بھی کر دی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھنا اقتصادی و مالی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ موڈیز نے غیر یقینی اور مشکل ترین حالات میں پاکستانی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بین الاقومی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ میں کمی پر غور شروع کردیا تھا۔ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں تنزلی پرغور جی ٹوینٹی ممالک کی پیشکش پرقرضوں میں ریلیف کےسلسلے میں پاکستان کی درخواست پرکیا جارہا ہے۔ موڈیز نے کہا کہ کوروناوائرس کےمعاشی اثرات کےسبب پاکستان کی فنانسنگ ضرورت بڑھےگی۔ خیال رہے کہ حکومت نے 1200 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دیا ہے، جبکہ آئی ایم ایف کی طرف سے 1.4 ارب ڈالر کے ہنگامی قرضے اور بیرونی قرضوں کی واپسی مین ریلیف ملنے سے معاشی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی، تاہم رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 9.50 سے 10 فیصد ہونے اور حکومتی قرض جی ڈی پی کے 87 فیصد ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل موڈیز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان کے جی ڈی پی میں رواں مالی سال میں ایک فیصد تک کمی ہو سکتی ہے تاہم اگلے مالی سال جی ڈی پی کی شرح نمو 2 سے 3 فیصد ہو سکتی ہے، کرونا کے باعث رواں مالی سال پاکستان کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 10 فیصد، اور حکومتی قرضے جی ڈی پی کے 85 سے 90 فیصد تک پہنچ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close