سرکاری سکولوں کے اوقات کا ر میں تبدیلی، نئے اوقات کار کیا ہوں گے؟طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) سرکاری سکول کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکول کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔نئے اوقات کار کا اجلاس 10 اگست سے ہوگا۔نئے اوقات کار کے مطابق 10 اگست سے سکول ساڑھے آٹھ بجے لگا کریں گے۔سکولوں میں چھٹی سہ

پہر دو بجے ہوا کرے گی۔اسکول ہیڈ صرف پیر اور منگل کے روزآئیں گے۔سکول سربراہان دونوں روز ساڑھے آٹھ بجے آن لائن حاضری بھجوائیں گے۔درجہ چہارم کے ملازمین کو صرف اتوار کے روز چھٹی ہوگی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو درجہ چہارم کے ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔دوسری جانب پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے نئے فول پروف ایس او پیز تیار کر لیے گئے۔وزارت تعلیم نے صوبہ بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے نئے سخت اور فل پروف کورونا بچاؤ ایس او پیز تیار کر لیے ہیں۔نئے ایس او پی کے تحت سکول کھلنے پر کسی بھی سکول میں اسمبلی نہیں ہوگی۔طلبہ طالبات کو تفریح بھی نہیں دی جائے گی۔ ہر کلاس روم، ٹیچر سٹاف روم اور واش رومز میں صبح سویرے جراثیم کش اسپرے لازم ہوگا۔ایک ڈیسک پر تین کی بجائے دو طلباء بیٹھ سکیں گے۔طلباء طالبات ٹیچرز وغیرہ ایک دوسرے کو کاغذ اور پینسل وغیرہ نہیں دے سکیں گے۔طلبہ ٹیچرز کا ہاتھ ملانا معانقہ ممنوع ہو گا۔کلاس میں صرف انگریزی مضامین پڑھائے جائیں گے۔ دیگر مضامین کا صرف ہوم ورک دیا جائے گا۔ ایک کلاس میں بیس بچے بیٹھ سکیں گے۔واضح رہے کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے اگلے ماہ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close