لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ امریکا کے زوال کے لیے چین پلاننگ کر رہا ہے۔چین اور روس سونا خرید رہے ہیں،جب وہ اپنی کرنسی جاری کریں گے تو امریکہ کا زوال شروع ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ 72 سال کے بعد پہلی بار پاکستان کی خارجہ
پالیسی بدل رہی ہے۔دنیا میں بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں یہ صرف ایک نقشے کا نہیں بلکہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ چین عالمی طاقت بننے جارہا ہے جبکہ امریکہ کے اندر ایک تقسیم پیدا ہو گئی ہے۔سینیئر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر واپس کئے۔ جب سعودی عرب ایک ہزار ارب ڈالر کا اسلحہ خرید رہا ہے تو اس میں ایک ارب ڈالر کی کیا حیثیت تھی۔انہوں نے کہا کے عرب ممالک امریکیوں سے مل گئے ہیں لیکن پاکستان کی اب ترجیح چین ہے۔لیکن پاکستان امریکہ سے بھی تعلقات خراب نہیں کرےگا۔عربوں سے پاکستان اب دور ہوتا جائے گا تاہم سعودی عرب ہمیں نظر انداز نہیں کر سکتا۔ میرا خدشہ تھا کہ سعودی عرب ہماری افرادی قوت کو نہ نکال دیں۔ میں نے ایک ماہر سے پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ ان کی معیشت بیٹھ جائے گی۔سعودی عرب کو ہماری ضرورت ہے وہ تو اپنے اسلحے کی صفائی تک نہیں کر سکتے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ اصل خطرہ تو اسرائیل ہے اس سے کون لڑے گا۔مڈل ایسٹ میں سرداری کی جنگ ہو رہی ہے۔چین اور روس سونا خرید رہے ہیں جسے قیمت بڑھ رہی ہے۔لگتا ہے وہ اپنی کرنسی جاری کریں گے جس روز ان کی نئی کرنسی آگئی اس روز سے امریکہ کا زوال شروع ہو جائے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ کچھ روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 33 ہزار ہو چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں