ملک بھر کے بازار، شاپنگ مالز ایس او پیز کے ساتھ کھل گئے، کورونا لاک ڈاؤن سے پہلے کے اوقات کے مطابق کاروبار چلے گا۔ تعلیمی ادارے، شادی ہالز کب کھلیں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی)ملک بھر کے بازار، شاپنگ مالز ایس او پیز کے ساتھ کھل گئے، کورونا لاک ڈاؤن سے پہلے کے اوقات کے مطابق کاروبار چلے گا۔ تعلیمی ادارے، شادی ہالز کب کھلیں گے؟، آج سے ملک بھر کے بازار اور شاپنگ مالز حفاظتی انتظامات کے ساتھ کھل جائیں گے، کورونا لاک ڈاؤن سے پہلے کے اوقات کار

کے مطابق کاروبار چلے گا۔ریسٹورنٹس میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ بیٹھکیں لگیں گی، سنیما کی اسکرینز بھی جگمگائیں گی۔پنجاب کے سنیما ہالز میں آنے والوں کو ماسک پہننا ہوگا، گنجائش سے 40 فیصد افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی، تھیٹرز میں بھی شوز ہوں گے۔دوسری جانب سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں نمایاں کمی کے بعد سندھ حکومت نے بھی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے اور صوبے میں 5 ماہ بعد آج سے لاک ڈاؤن کی پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تاہم صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے حکم نامہ اور ایس اوپیز سے متعلق ہدایت جاری نہیں کی گئی۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کا کہنا ہے کہ آج سے تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں کی جاسکیں گی۔ کاروباری اوقات کار بھی بڑھائے جائیں گے۔ ہوٹلز، ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے اور ہوٹلز ، ریسٹورنٹس اور فوڈ کورٹس ٹیبل سروس بھی کرسکیں گے۔علاوہ ازیں ملک کے تعلیمی ادارے اور شادی ہالز 15ستمبر سے کھولے جانے کی امید ہے۔ادھر محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے میں دکانوں، اسٹورز اور مارکیٹوں سمیت تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز میں اوقات کار کی پابندی کو ختم کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close